کاروباری ہفتے کے اختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کےتیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا،تاہم اختتام مثبت ہوا،مارکیٹ پہلی بار 157000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرکے بند ہوئی،ہنڈریڈ انڈیکس 457 پوائنٹس بڑھ کر 157020 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 484 پوائنٹس کی گراوٹ بھی دیکھی گئی،آج مارکیٹ میں ساڑھے 52 ارب روپے مالیت کے ایک ارب شیئرز کی تجارت ہوئی
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 156563 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔





















