کپتان بابراعظم نے واٹس ایپ میسجز لیک ہونے کے معاملے پر قانونی مشاورت شروع کر دی ہے اور امکان ہے کہ وہ جلد ہی کوئی ٹھوس قانونی قدم اٹھانے جارہے ہیں ۔
ذرائع نے سماء نیوز کو بتایا کہ بابراعظم نے واٹس ایپ میسجز لیک ہونے کے معاملے پر قانونی مشاورت پی سی بی ہیڈ کواٹر آنے سے قبل کی ،قومی ٹیم کے کپتان اس معاملے پر سخت موقف رکھتے ہیں اور قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں ،انہوں نے اپنی کپتانی اور واٹس ایپ میسجز لیک ہونے والے معاملے کی قریبی لوگوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے ۔ بابر اعظم ایک فارمیٹ کے لیے کپتان برقرار رہنے کے حق میں نہیں، بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ ریڈ بال کی کپتانی کا کہا گیا تو بابر اعظم کپتانی سے ہی دستبردار ہو جائیں گے۔