خیبرپختونخواحکومت نےایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کیلئے اہل کرنےکافیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیراعلی تعلیم مینا خان آفریدی کاکہنا ہےکہ 250 سے زائد بی ایس پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کردی،جن پروگرامز میں وقت کے ساتھ طلباکم ہوتے ہیں،صرف انہیں ایسوسی ایٹ ڈگری میں شامل کیا گیا ہے، 4 سمسٹر یعنی 2 سال مکمل ہونے پرایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کی جاسکےگی۔
وزیراعلی تعلیم مینا خان آفریدی نےکہاایچ ای سی پالیسی کےتحت بی ایس ڈگری بعد میں یاکسی اورکالج یایونیورسٹی سے بھی مکمل کی جاسکےگی،جن پروگرامزمیں طلباکی تعداد اطمینان بخش ہے ان میں معمول کے مطابق 4 سالہ ڈگری ہوگی،ایسوسی ایٹ ڈگری پر نوکری کا حصول بھی ممکن ہوگا۔
صوبائی کابینہ کو سفارشات ارسال کردی گئی ہیں،جس میں ایسوسی ایٹ ڈگری پر نوکری مل سکے گی،
آسامی کیلئے اگر 14 سالہ تعلیم درکارہوگی تو ایسوسی ایٹ ڈگری والے بھی اہل ہوں گے۔






















