پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کا عندیہ دے دیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین آج معاہدہ طے پانے کا امکان ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے بھی ڈیل کا عندیہ دیدیا۔
آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدےکےبہت قریب ہیں،توقع ہے ریویو کا معاہدہ اس ہفتے طے پائے گا۔
Despite challenges, #Pakistan inches closer to signing Staff Level Agreement with IMF, says Kristalina Georgieva.#SamaaTV #IMF #StaffLevelAgreement pic.twitter.com/xTTcYdiCLm
— SAMAA TV (@SAMAATV) November 15, 2023
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام،وزیرخزانہ داد کے مستحق ہیں، جنہوں نے انتہائی مشکل وقت میں پروگرام پر عمل کیا،پاکستان کا بنیادی مسئلہ ٹیکس کولیکشن ہے،یہ ملک جی ڈی پی کا 12 فیصد ٹیکس سے حاصل کرتا ہے،ہم کہہ رہے ہیں کہ اس کو کم از کم 15 فیصد ہونا چاہیے،جو ٹیکس دے سکتا ہے ان سے ٹیکس لے لیں۔
پاکستان کی آئی ایم ایف کو 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی
تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 71 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کے لئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات ہورہے ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔