امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کو خبردار کر دیا کہ پابندیوں کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ ابھی باقی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت پر لگائی گئی پابندیاں ثانوی ہیں۔ پہلے ہی کہا تھا انڈیا کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ تجارت کے ذریعے 7 جنگیں بند کرائیں۔ چین میں فوجی پریڈ بے حد متاثرکن تھی ۔ صدر شی کو اپنی تقریر میں امریکا کا ذکر کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات کتنے اچھے ہیں ۔ ایک دو ہفتے میں معلوم ہوگا۔ حماس سے تمام 20 یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بولے ایسا نہ ہوا تو حالات بدل جائیں گے۔ سب ختم ہو جائے گا۔






















