ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد شریعت کورٹ کی عمارت میں آئینی عدالت قائم کرنے کی تجویز ہے، شریعت کورٹ کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھرڈ فلور خالی کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقررکردیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آفس آرڈر بھی جاری کردیا۔ اسسٹنٹ رجسٹرار پرانی بلڈنگ میں ریکارڈ روم کے معاملات دیکھیں گے۔ اسسٹنٹ رجسٹرار ریکارڈ کی ترتیب اور منظم کرنے کے امور دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ ممکنہ ترمیم کے بعد شریعت کورٹ کی عمارت میں آئینی عدالت قائم کرنے کی تجویز ہے۔ فیڈرل شریعت کورٹ کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی تھرڈ فلور پر منتقلی کا امکان ہے۔






















