نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 41 مویشی ہلاک اور 173 گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جنوری سے اب تک ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں مجموعی اموات 850 سے تجاوز کرچکی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





















