این ڈی ایم اے نے آج سے دو ستمبر تک مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی بادل برسیں گے جس سے صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب بھرمیں نویں مون سون اسپیل کا الرٹ جاری کردیا، لاہور، گوجرانوالہ اور نارووال میں تیز بارش کا امکان ہے، بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے، دوسری جانب کشمیر اورگلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سیلاب سے نمٹنے کیلئے قلیل، درمیانے اور طویل المدت پالیسی وضع کرنا ہوگی،وزیراعظم
دریائےراوی میں شاہدرہ کےمقام پرپانی کےبہاؤ میں کمی آگئی،تاہم اونچےدرجے کی سیلابی صورتحال اب بھی برقرار ہے،اس وقت دریائے راوی سے دو لاکھ تیرہ ہزار کیوسک سےزائد کا ریلا گزر رہا ہے،جسڑ کے مقام پردرمیانے درجےکی صورتحال ہے،سیلابی ریلے کے باعث پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا،شیرا کوٹ اوربابو صابو کےعلاقےشدیدمتاثر ہیں۔
قصورگنڈا سنگھ والا کےمقام پرسیلابی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،دریائے ستلج میں دو لاکھ 61 ہزار سے زائد کا ریلا گزر رہا ہے،اونچےدرجے کے سیلاب کے باعث متعدد گاؤں زیر آب آ چکے۔
ملتان میں دریائےچناب سے مزید دس لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا خدشہ ہے،شہری آبادی کو بچانے کےلیے انتظامیہ نے ایمرجنسی میں دوجگہوں سے بند توڑنےکا فیصلہ کرلیا،شہری آبادی کو بچانے کیلئے ہیڈمحمد والا اورشیر شاہ سےدو بندوں کو توڑا جائے گا،انتظامات مکمل کر لیے گئے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بند توڑ کر سیلابی پانی کو تقسیم کیا جائے گا۔
ننکانہ صاحب دریائےراوی ہیڈ بلوکی کےمقام پراونچےدرجےکا سیلاب ہے،شاہدرہ سے آنے والا بڑا ریلا تیزی سےہیڈ بلوکی کی طرف بڑھ رہا ہے،جس سےانتہائی اونچے درجےکا سیلاب آنےکا امکان ہے،متاثرہ علاقوں کو فوری خالی نہ کرنے والے افراد کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اورمال مویشی ضبط کر لیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نےسرکاری احکامات اور حفاظتی تدابیر اختیارناکرنےوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،جگ چک،جیون پورہ ،قلعہ قمرسنگھ جانی دا ٹھٹھہ سمیت درجنوں دیہات اور بستیاں پانی میں ڈوب گئیں ہیں،کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سیالکو ٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے 30 اگست تک بند رکھنے کا اعلان
کوٹ مومن کےقریب دریائےچناب میں طالب والا کےمقام پراونچےدرجےکی سیلابی صورتحال ہے، سیلابی پانی اہم شاہراہوں اورگھروں میں داخل ہوگیا،ملحقہ آبادیوں سےشہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔
سیالکوٹ میں نالہ ایک میں پانی کی سطح کم ہوگئی،آبادیوں سےسیلابی پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے جبکہ نالہ بھیڈ اورپلکھو میں ابھی بھی طغیانی دیکھی جارہی ہے۔






















