نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اکیسویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر، الجزائر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں جن میں مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مضبوط اور غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں فلسطین کی سنگین صورتحال، بڑھتے ہوئے انسانی بحران، قحط اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
لازمی پڑھیں۔ اسحاق ڈار کی سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کی اکیاون ویں کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ترکی کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
لازمی پڑھیں ۔پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتا ہے ، اسحاق ڈار
انہوں نے مصر اور الجزائر کے ہم منصبوں کے ساتھ شمالی افریقہ میں پاکستان کے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو بھی دہرایا۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ترکی۔ مصر اور الجزائر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔






















