نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں معصوم لوگوں کو خون بہا رہا ہے، غزہ میں اسرائیلی جارجیت کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اجتمائی سزا دی جارہی ہے، اسپتالوں ، اسکول اور مساجد پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں 60 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری طور پائیدار جنگ بندی کی جائے اور امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں سفاکیت اور جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب کیا جائے اور عالمی برادری اسرائیل کے سخت سے سخت اقدامات کرے۔






















