نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 21 ویں غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقاتیں کی ہیں جن میں غزہ کی سنگین صورتحال، اسرائیلی جارحیت، انسانی امداد کی ضرورت اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری نسل کشی، قحط اور مستقل جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
Pleased to meet my brother,
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 25, 2025
His Highness @faisalbinfarhan, FM of Saudi Arabia, on the sidelines of the #OIC CFM emergency session in Jeddah on Palestine today.
We discussed the grave humanitarian situation in Gaza, including the ongoing genocide, famine & the urgent need for a… pic.twitter.com/SJjVXRwxba
ملاقات کے دوران غزہ تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی، علاقے کی تعمیر نو اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے بھائی فیصل بن فرحان سے مل کر بہت خوش ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت، غزہ میں جاری نسل کشی اور قحط کی شدید مذمت کی۔
Glad to meet my brother, FM of Iran, H.E. Seyed Abbas Araghchi @araghchi, today on the sidelines of the #OIC CFM emergency session on Palestine.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 25, 2025
We discussed the grave situation in Gaza, strongly condemning Israeli aggression, genocide and famine, and emphasized the urgent need… pic.twitter.com/RLuOrOcB4W
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی امداد کی ترسیل اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ، خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔



















