پی ڈی ایم اے نےخیبرپختونخوامیں بارشوں، فلیش فلڈ کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اےکی جانب سےجاری رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوامیں بارشوں،فلیش فلڈ کے باعث 15 اگست سے اب تک 406 افراد جاں بحق، 245زخمی ہوئے، مرنے والوں میں 167خواتین، 108بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کےمطابق بارشوں،فلیش فلڈ سے 2810 گھروں کو نقصان پہنچا، 674مکمل منہدم ہوئے،سب سے زیادہ ضلع بونیر میں237 اموات، صوابی میں 42، شانگلہ میں 36 ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ چناب،راوی اورستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
حالیہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد سات سو ننانوے ہوگئی،جبکہ ایک ہزار اسی افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر سات ہزار ایک سو پچھہتر گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ پانچ ہزار پانچ سو باون مویشی بھی ہلاک ہوئے۔






















