پشاور میں ایک بار پھر آٹے کے نرخوں کو پر لگ گئے۔ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 400 روپے اور فی کلو میں 20 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
پشاور میں ایک ہفتے میں 20 روپے اضافے سے آٹا 90 روپے کلو تک پہنچ گیا ۔ 20 کلو تھیلہ جو ہفتہ پہلے 1350 روپے میں مل رہا تھا، جو اب 1750 روپے پر چلا گیا۔
تاجروں نے قیمتوں میں اضافہ گندم کے ریٹ اوپر جانے کو قرار دیا جو کہ 2400 روپے فی 40 کلو گرام سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہوگئے۔ آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گندم کی نئی فصل 7 ماہ بعد آئے گی اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ لیا تو آٹے کے 20 کلو کا تھیلہ 2500 روپے سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔
لاہور میں معتدد مارکیٹس میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ 595 کی روپے کی بجائے 650 روپے تک فروخت جاری ہے،شہریوں نے حکومت نے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔
دوسری جانب عمرکوٹ میں ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ مرغی کا گوشت 650 سے 750 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔






















