زمبابوے نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف تین ملکی ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ٹرائی نیشن سیریز کے لیے زمبابوے نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔
انجری کے باعث بلیسنگ موزاربانی اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔




















