سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین نکات پربات کررہا ہوں، ترمیم متفقہ طورپرمنظورہوئی، ایک بھی منفی ووٹ نہیں آیا۔
سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ 59 مرتبہ چئیرمین سینیٹ نے آواز لگائی،کسی نے اعتراض نہیں اٹھایا ، ایک منفی ووٹ نہیں آیا، پی ٹی آئی کا چہرہ سب نے دیکھ لیا، پی ٹی آئی اس سارے معاملے میں آن بورڈ ہے، جو جھوٹی کہانیاں سنارہےتھے،وہ ایکسپوزہوگئےہیں، سیف اللہ ابڑو نےاچھا کام کیا ان کا ساتھ دینا چاہیے، آج پتہ کہ پی ٹی آئی والے ڈرامے بازہیں، پانی کی طرح ترمیم پاس ہوگئی ہے۔






















