بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے قریب زور دار دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 24 زخمی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹر سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے باعث وہاں موجود گاڑیوں میں آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھے بڑے پیمانے پر پھیل گئی تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیاہے۔
دھماکے میں 9 افراد کے ہلاک جبکہ 24 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،دھماکے میں زخمی 3 افراد کی حالات تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں خدشے کا بھی اظہار کیاجا رہاہے ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، بھارتی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پولیس کو مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد ملاہے ۔



















