لوئر دیر میں کرکٹرنسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ،پولیس نےنامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس تھانہ معیار کے حدود علاقہ حاجی آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کر دی۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نےعلاقہ کو گھیرمیں لیکر ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے۔ قریبی گھروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کرکٹر نسیم شاہ کے گھر کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس کےمطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ہے ممکنہ طورپر زمین کے تنازع یا مقامی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔




















