بھارتی کرکٹر چیتشور پجارا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ چیتشور پجارا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے، میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیتشور پجارا نے 103 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7195 رنز بنائے، جس میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین اسکور 206 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔






















