نیپال نےچین کی مشہور ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ’’ٹک ٹاک ‘‘ پر پابندی عائد کر دی، نیپالی حکومت نے یہ فیصلہ ملکی سلامتی کیلئے’ٹک ٹاک‘ سے درپیش خطرے کی وجہ سے کیا ہے۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق نیپالی حکومت کے فیصلے کے مطابق چینی ایپ ’’ٹک ٹاک‘‘انتشار پھیلانے کا باعث بن رہا تھا۔نیپالی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ریکھا شرما نے کہا کہ اس پابندی کو عملی شکل دینے کیلئے متعلقہ حکام تکنیکی عمل مکمل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
ریکھا شرما کا کہنا تھاکہ بھی شخص کی آزادی بنیادی حق ہے،لیکن اس چینی ایپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ اس پر ہورہی ان سرگرمیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے جنہیں نیپال میں سماجی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والا مانا جاتا ہے ۔
دوسری جانب نیپالی اتحادی جماعت کانگریس پارٹی کے رہنما گگن تھاپا نے حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی اظہار پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ٹک ٹاک کا ایک ارب ڈالر کا مونیٹائزیشن فنڈ بند کرنیکا اعلان
واضح رہے کہ دنیا بھر میں بہت جلدی مقبول ہوجانے والےچینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘پر اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ پابندی عائدکی جا چکی ہے،تاہم اس کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ چکی ہے۔