وزیراعظم شہباز شریف اگلے ماہ امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے،دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق امریکادورے کےدوران وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے،وزیراعظم امریکا سے پہلے برطانیہ کا دورہ کریں گے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،اس دوران اسحاق ڈارکی امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ امریکی ٹیرف کی شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گی، ترجمان وزارت خزانہ
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے دورہ پاکستان پر کام شروع ہوگیا،پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کےدورے کی تیاریاں شروع کردیں،مارکو روبیوکا دورہ اکتوبر میں متوقع ہے۔
امریکی ٹیرف میں کمی پاک امریکا انتظامیہ کی مشترکہ کامیابی قرار
خیال رہےکہ امریکا کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیاجو مجوزہ شرح سے 10 فیصد کم ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد جبکہ بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سےامیدظاہرکی گئی ہے کہ یہ ٹیرف معاہدہ امریکی منڈی میں پاکستان کیلئے مواقع کا ایک نیا درکھولےگا،ٹیرف کی شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دےگی،بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں جو ملکی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔






















