بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس دو گھنٹے میں بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ بندش سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پرمشمتل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔
عدالت نےکوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوگھنٹےمیں بحال کرنےکا حکم دیدیا،عدالتی حکم کے بعد دالبندین اورگردونواح کےعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی،گزشتہ کئی ہفتوں سےبلوچستان کےمختلف علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروسزکی معطلی کیخلاف چئیرمین کنزیومرسوسائیٹی خیرمحمد نےآئینی درخواست دائرکی ہے۔






















