پنجاب میں سینیٹ کی خالی ہونیوالی نشست پر امیداروں کی عبوری فہرست جاری کردی گئی، ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے امیداروں کی فہرست جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کی سینیٹ کی خالی نشست پر 3 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ، پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز اور آزاد امیدوار احمد شہر یار کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالوں میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔






















