سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) نے بتایاہے کہ رواں سال اکتوبر میں 2 ہزار 463 نئی کمپنیاںرجسٹرڈکی گئیں،جس کے بعد ایس ای سی پی کے پاس مجموعی رجسٹرڈ کمپنیزکی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 456 ہوگئی۔
ایس ای سی پی اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ 99 فیصد کمپنیزآن لائن، 140 بیرون ملک سےرجسٹرڈ ہوئیں،ان نئی کمپنیوں کامجموعی ادا شدہ سرمایہ 4 ارب 24 کروڑ روپے ہے۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اعداد وشمار کے مطابق آئی ٹی سیکٹر میں سب سےزیادہ 326 نئی کمپنیزرجسٹرڈ ہوئیں.
اس کے علاوہ تجارت میں 322،سروسز میں 298، تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں 290 کمپنیاں شامل ہیں۔