کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رات گئے کوہاٹ کےعلاقے ریگی شینوخیل میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد میں میں عبدالصمد، ساجد، یوسف، اشفاق اور مصطفیٰ شامل ہیں۔ فائرنگ سے حمزہ اور یاسر بھی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک زخمی عبدالرزاق اسپتال میں زیر علاج ہے۔
جاں بحق تمام افرادکا تعلق خڑہ گھڑی محمد زئی کوہاٹ سے ہے۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور تفتیش شروع کردی ہے۔






















