وانا کیڈٹ کالج کے اندرموجود 3 خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے،تینوں خوارج کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، یہ مسلسل ٹیلیفون پر افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کےمطابق خوارج ایک عمارت میں چھپےہوئےہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے، عمارت کلیئرنس بڑی مہارت سےسرانجام دیاجارہا ہےتاکہ کیڈٹس کی زندگی محفوظ رہ سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ 10نومبر کوافغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی،دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ منہدم، قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا،پاک فوج کےجوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے 2خوارج کوموقع پرجہنم واصل کردیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ معصوم قبائلی بچوں پرحملہ اوردہشتگردوں کا اسلام سےیاپاکستان کی عوام کی خوشحالی سےکوئی تعلق نہیں،آخردہشتگرد کےخاتمےتک سیکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا۔






















