بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کا انتقال؟ بیٹی کا ردعمل آگیا۔
بالی ووڈ کے بلیک اینڈ وائٹ دور سے رنگین فلمی دور کے آغاز تک، اپنی جاندار اداکاری سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے عظیم اداکار دھرمیندر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اس بات کی تردید کی ہے کہ انکے والد ٹھیک ہیں،غلط افواہوں پر کان نہ دھریں، وہ پہلے سے بہتر ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ ہماری فیملی کی پرائیویسی کو مدنظر رکھا جائے اور میرے والد کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔
رپورٹس کےمطابق دھرمیندرکو سانس سے متعلق شدید تکالیف کےباعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں انکا علاج جاری ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا نے بھی انکے انتقال کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔
دھرمیندر کی خیریت دریافت کرنے کے لئے بالی وُڈ کے کئی اسٹارز ہاسپٹل پہنچے، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سنی دیول، بوبی دیول، ہیمامالنی اور ایشا دیول سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
دھرمیندر نے 1958 میں فلم "دل بھی تیرا ہم بھی تیرے”سے فلمی کیریئرکا آغاز کیا،انہوں نے"شعلے”، "چپکے چپکے”، "دھرم ویر”، "سیتا اور گیتا” اور "یادوں کی بارات” جیسی کلاسک فلموں اپنے فن کا لوہا منوایا۔





















