پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کوسندھ میں بڑی کامیابی مل گئی۔
گمبٹ سائوتھ بلاک میں تیل،گیس اورایل پی جی کی پیداواربڑھ گئی،پی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط میں کہا کہ گیس کی پیداوارپانچ ایم ایم ایس سی ایف ڈی اضافے سے یومیہ ساٹھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور تیل کی پیداوارمیں یومیہ 35 بیرل کا اضافہ ہوگیا۔
گیس کی پیداوار 5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اضافے سے یومیہ 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہوگئی،پی پی ایل نے سانگھڑ میں گمبٹ بلاک پر جدیدتیکنیک سے ذخائر کی پیدوار بڑھائی۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نےخط میں لکھا کہ ایل پی جی کی پیداوارایک میٹرک ٹن یومیہ تک ہوگئی،گمبٹ سائوتھ بلاک میں پی پی ایل کا65فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے، گمبٹ بلاک میں گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا 25 اور ایشیا ریسورسز کا 10فیصدحصہ ہے۔





















