سوات کے علاقے بیش بنڑ میں آسمانی بجلی گرگئی، سیلابی پانی میں 2 مکانات اور 8 افراد بہہ گئے۔
سوات کے علاقے بیش بنڑ میں آسمانی بجلی گرگئی، شدید بارش کے بعد سیلابی ریلوے میں 2 مکانات اور 8 افراد بہہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، باقی 3 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل مٹہ کے علاقے بہا میں پہاڑی تودہ گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔






















