ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں ، جس کے باعث ایک 13 سالہ بچی عائشہ جان کی بازی ہار گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی افراد نے 13 سالہ عائشہ کی نعش کو نکال لیا جبکہ 15 سالہ رقیہ اور استانی 20 سالہ عشاء کو زخمی حالت میں برساتی نالے سے ریسکیو کر لیا گیا ، زخمی بچی اور ٹیچر کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ۔کاکول میں وین پر دیوار گرنے سے گاڑی میں موجود 2 افراد زخمی ہوگے ۔
صبح سے جاری بارش سے ایبٹ آباد کے زیر آب آنے والے علاقوں میں سربن کالونی حسن ٹاون اور جناح آباد شامل ہیں، بارشوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوا ، شاہراہ ریشم سمیت محلقہ علاقوں کی سڑکیں برساتی نالوں کا منظر پیش کررہی ہے ، کئی مقامات پر متعدد گاڑیاں پانی میں بند ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔






















