وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے آٹوانڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی، نمائندگان نے مطالبہ کیا کہ مقامی آٹو انڈسٹری کو پرانی گاڑیوں کی درآمد سے بچایا جائے، ساتھ ہی شکوہ کیا کہ نئی ٹیکنالوجی سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے آٹوانڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی، جس میں وزارت تجارت، ایف بی آر اور وزارت صنعت و پیداوار کے افسران شامل ہوں گے۔
وزیر تجارت نے کہا کہ آٹو سیکٹرکی ترقی اور برآمدات کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی، ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے بعد اب کاریں بھی برآمد کریں گے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے آٹوانڈسٹری کو نئی انڈسٹریل پالیسی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ کہا کہ پاکستانی آٹو مارکیٹ میں صحتمند مقابلہ بڑھ رہا ہے، آٹو سیکٹر پر ٹیرف آئندہ 5 سال میں بتدریج کم ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ درآمدی پرانی گاڑیاں معیار پر پوری اور ماحول دوست ہونی چاہئیں، امریکی ٹیرف میں کمی سے آٹو برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔




















