قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نےکہاویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے پرمایوسی ہے،ڈیتھ باولنگ اور ٹاپ آرڈرمیں بہتری کی ضرورت ہے۔
ہیڈ کوچ قومی ٹیم مائیک ہیسن نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا دوسرا ون ڈےجتنےکاموقع تھا لیکن ہم اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے،تیسرےون ڈےمیں باولنگ کےدوران پہلے 35 اوورزمیں اچھا کھیلے،ہم پلان بی پرعمل نہیں کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز کا تاریخی کارنامہ ، 34 سال بعد پاکستان سے ون ڈے سیریز جیت لی
مزیدکہاہمارے پاس جوفائی باولنگ کےزیادہ اپشن نہیں تھے،کچھ اچھی یورکرز ڈالی مگر زیادہ گیندیں بلے بازوں کےبیٹ کےنیچےدیں،حسن نواز نے اپنی پہلی ون ڈےسیریز میں بہترین پرفارمنس دکھائی،حسین طلت نےبھی بیٹنگ کےساتھ اپنےجوہردکھائے،ہماری ٹیم کےاسپن بولرز نےپوری سیریزمیں اچھا پرفارم کیا،سیریز میں بہت ساری مثبت چیزیں بھی سامنے آئیں۔






















