ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو واضح شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے جس میں کپتان شائے ہوپ 120 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ جسٹن گریوز نے 43 ، ایون لوئس نے 37 اوور روسٹن چیز نے 36 رنز کی اننگ کھیلی ۔
ان کے علاوہ کیسی کارٹی نے 17 رنز بنائے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز نے آخری 10 اوورزمیں پاکستانی باولرز کی خوب دھنائی کی اور 119 رنز بنائے۔ یہ 34 سال بعد پہلا موقع ہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ اس سے پہلے 1991 میں میں شکست دی تھی۔
295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ٹیم مقررہ ہدف سے کہیں پہلے آؤٹ ہو گئی۔ سلمان آغا 30 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکورر رہے، جبکہ محمد نواز نے بھی زیادہ اسکور نہ کر سکا۔
ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوا ہے صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ حسین طلعت صرف 1، نسیم شاہ 6 اور کپتان بابراعظم 9 رنز ہی بنا سکے۔






















