سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا،غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی بھی شروع کر دی گئی ۔
سرکاری اسکیم کیلئے کم درخواستیں آنے پر غیررجسٹرڈ عازمین کو موقع دیا گیا،اسرکاری سکیم کے تحت 60.3 فیصد درخواستیں موصول،39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا،6 روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرائیں،ایک لاکھ 18 ہزار 210 کوٹے میں سے 46 ہزار 924 نشستیں بدستور خالی ہیں
سرکاری اسکیم کا حج کوٹہ مکمل ہوتےہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائےگی،حج اخراجات کی پہلی قسط کےساتھ درخواستیں 16 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،لانگ حج کے لئے اخراجات کی پہلی قسط 5 لاکھ روپے وصول کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ شارٹ حج کے لئےساڑھے 5 لاکھ روپےکی پہلی قسط جمع کرائی جاسکتی ہے،سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیزوں کے ذریعے بینکوں میں حج درخواستیں کراسکتے ہیںبیرون ملک مقیم افراد کو وطن واپسی پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے ہوں گے۔






















