پاکستان کی تمباکو اور تمباکو سے تیار اشیاء کی برآمدات دو گنا سے زائد اضافے سے 52 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تمباکو اور تمباکو سے تیار اشیاء کی برآمدات 52 ارب روپے تک پہنچ گئیں، 24-2023ء ارب روپے کے مقابلے میں برآمدات میں دو گنا سے زائد 30 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق پاکستان نے تمباکو اور تمباکو سے تیار اشیاء کی 23-2022ء میں 79.82 ملین ڈالرز کی برآمدات کیں، 24-2023ء کے دوران تمباکو کی مصنوعات سے 77.61 ملین ڈالرز کمائے تاہم 25-2024ء میں دو گنا اضافے سے 183.80 ملین ڈالرز کا تمباکو اور اس سے تیار اشیاء برآمد کی گئیں، 25-2024ء میں قومی خزانے کو تمباکو سے 52 ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمباکو اور تمباکو سے تیار شدہ اشیاء انسانی صحت کیلئے مضر ہیں، ان اشیاء کی فروخت صحت سے متعلق انتباہی پیغامات کی نمائش سے مشروط ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق تمباکو اور اس سے تیار شدہ اشیاء کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں، کسٹم کلیکٹریٹس دیگر برآمدی اشیاء کی طرح تمباکو برآمدات میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔





















