امریکی آسٹرونوٹ جم لوویل 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ 1970ء میں ناسا کے ناکام مون مشن اپولو 13 کے کمانڈر تھے۔
ناسا کے مون مشن اپولو 13 کے دوران انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جب راکٹ میں دھماکے کے باعث تین آسٹرونوٹس کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی تھیں، اس دوران جم لوویل ان کے دو ساتھی جیک سویگرٹ اور فرڈ ہیز تین دن سے زائد اپولو 13 میں پھنسے بھوکے پیاسے پھنسے رہے تھے، تاہم لوویل اور دیگر افراد ہیوسٹن میں مشن کنٹرول کے ساتھ مل کر تباہ شدہ خلائی جہاز کو بحفاظت زمین پر واپس لانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر رون ایڈورڈز نے 1995ء میں خلائی حادثے پر ’’اپولو 13‘‘ کے نام سے فلم بنائی تھی جس میں معروف اداکار ٹام ہینکس نے جم لوریل کا کردار ادا کیا تھا۔

اپولو 13 کا حادثہ نیل آرمسٹرانگ کے 20 جولائی 1969ء میں چاند پر پہلے انسانی قدم رکھنے کے واقعے کے 9 ماہ بعد پیش آیا تھا۔






















