محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں دن بھرسمندری ہوا کے ساتھ موسم مرطوب رہنےکا امکان ہے،شام کے وقت ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے،مغربی سمت سے 15 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےہوا چل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔






















