پاکستان کی نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی منظور کرلی گئی۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ 2030 تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 30 لاکھ نوکریوں کا اضافہ ہوگا،جی ڈی پی میں سات سے بارہ فیصد اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛پی ٹی اے کا ملک گیر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کیلئے ایک ہی لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر نےکہا نیشنل اے آئی پالیسی ایک مکمل روڈ میپ ہے،جس کے تحت پاکستان نے ملک میں اے آئی کےمحفوظ استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عالمی دوڑ میں شامل ہو کر قائدانہ کرداربھی ادا کرنا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات
دوسری جانب پاکستان اور رومانیہ کا سائنس و ٹیکنالوجی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے، رومانیہ نے یورپی پروگرامز میں پاکستان کو شمولیت کی پیشکش کی،وفاقی وزیر نے کہا یورپی فنڈنگ پروگرامز سے پاکستان کو ٹیکنالوجی میں نئی راہیں ملیں گی،رومانیہ یورپ کا ابھرتا ہوا آئی ٹی مرکز ہے، پاکستان سے تعاون چاہتا ہے۔






















