قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
حارث روف نے ورلڈ کپ 2023 میں 9 میچز میں 533 رنز دیکر 33.31 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں جو ایک ورلڈ کپ ایڈیشن میں کسی بھی بائولر کی جانب سے دیئے جانے والے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے عادل رشید کے پاس تھا جنہوں نے ورلڈ کپ 2019 میں 526 رنز دیئے تھے۔
سری لنکا کے دلشان مادھوشنکا اسی ورلڈکپ میں 525 رنز دیکر تیسرے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک ورلڈ کپ 2019 میں 502 رنز کھا کر چوتھے،بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان ورلڈ کپ 2019 میں 484 رنز دیکر 5ویں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ورلڈ کپ 2023 میں 481 رنز کھا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔