ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 9 پیسے گر گئی۔
جمعہ کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، پاکستانی روپے کی قدر میں 9 پیسے اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر 9 پیسے نیچے آگئی، انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 90 پیسے پر آگیا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ درآمدی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہونے پر ڈالر کی طلب میں کمی آئی۔




















