سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےحکومت اور پی ٹی آئی کی اپوزیشن کو نا لائق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ظالم حکومت اور نا اہل اپوزیشن کے درمیان پھنس چکے ہیں،نا ہی حکومتی ظلم کم ہو رہا نا اپوزیشن اپنی نالائقیاں کم کر رہی۔
فوادچوہدری نےمیڈیاسےگفتگو میں کہابسب عدلیہ جیل ٹرائل میں لگی ہوئی ہیں،ہم بدقسمتی سےایک ظالم حکومت اورنااہل اپوزیشن کےدرمیان پس رہےہیں،وہ اپناظلم کم نہیں کررہےاوریہ اپنی نالائقیاں کم نہیں کررہے۔
مزیدکہا عدالتی نظام کوبہت نقصان پہنچاعام آدمی کواس پراعتبارنہیں رہا،ساری لیڈرشپ اڈیالہ جاتی ہےاورکھانے کھاکرواپس آجاتی ہے،یہ سلسلہ کب تک چلتا ہےاس کاعلم نہیں،نہ ان سے سیاست ہو رہی ہے نہ وکالت،جیسےراہول گاندھی نےالیکشن کمیشن کےخلاف ثبوت پیش کیے،ویسےلائحہ عمل اختیار کرنا تھا۔






















