محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی اسکولز میں 10 فیصد طلبا کو مفت تعلیم دینے کی ہدایت کردی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے لاہور کے 36 بڑے نجی اسکول نیٹ ورکس سےتفصیلات طلب کرلیں،اوراسکولزکو 10 فیصدضرورت مندطلباکی فہرست فراہم کرنےکاحکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں؛پنجاب بھر کے اسکولز میں چھٹیوں میں اضافہ
اس کے علاوہ اسکولز میں زیر تعلیم مستحق طلبا کے رابطہ نمبر بھی فراہم کرنےکی ہدایت کی،36بڑےنجی اسکولز نیٹ ورکس کو ایک ہفتےمیں رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ نجی اسکولزپرلازم ہے10فیصدمستحق طلباکومفت تعلیم دیں۔



















