لانڈھی پروسیسنگ زون پلاسٹک دانےکی فیکٹری میں آتشزدگی سے متاثرہ فیکٹری مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ۔
لانڈھی پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگی آگ پر 6 گھنٹےگزرنےجانے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا، آتشزگی کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی،عمارت گرنے سے سات افراد معمولی زخمی ہوئے ،اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کروالیا گیا،متاثرہ عمارت گرنے کے بعد ملبہ ہٹانے کا عمل شروع نا کیا جا سکا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ متاثرہ فیکٹری کے دو یونٹ تھے اوربیچ میں دروازہ تھا،عمارت کاپہلےایک حصہ گرابعد میں دوسرا بھی گرگیا،آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائر ٹینڈر، 2 واٹر باوزر اور 2 اسنارکل حصہ لے رہی ہیں۔
چیف فائرآفیسر ہمایوں خان نے کہا ساڑھے10بجےآگ کی اطلاع ملی،آگ کی شدت زیادہ تھی،ہواکی وجہ سےآگ دیگرفیکٹریوں میں لگی،دیگرفیکٹریوں میں لگی آگ کوبجھادیاگیا،کوئی فائرفائٹرزخمی نہیں ہوا، ملبہ ہٹانے کیلئے مشینری طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےآتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئےقیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔






















