پنجاب حکومت نے اور نج ٹرین اور میٹرو بس سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اب شہریوں کواورنج اور میٹرو بس پر سفرکرنے کے لیے ٹوکن نہیں لینا پڑے گا،اب ٹی کارڈ کے ذریعےکیش لیس سروسز فراہم کی جائیں گی،ٹی کیش کارڈکےذریعے ایک ہی کارڈ سے ماس ٹرانزٹ سروسز حاصل کی جاسکیں گی،ای ٹرانزٹ ایپ کے ذریعےٹی کارڈ بنوایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛میٹرو ٹرین اور بس پر تین ماہ کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان
اس کےعلاوہ 1762پرکال کرکے بذریعہ ایجنٹ بھی ٹی کارڈکے لیےدرخواست جمع کروائی جاسکتی ہے،کارڈ کی فراہمی اور عوامی آگہی پر جلدپرانا ٹوکن اور آر ایف آئی ڈی سسٹم ختم کر دیاجائیگا۔
لازمی پڑھیں؛ لاہورمیں انڈرگراونڈ بلیولائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کی فزیبیلٹی اورڈیزائن پرکام شروع






















