غزہ میں بھوک سے بچوں سمیت مزید آٹھ افراد زندگی کی بازی ہارگئے،اموات کی تعداد 183 ہوگئی۔
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں،خان یونس اور رفح پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملوں میں مزید 87 فلسطینی شہید ہوگئے،شہید ہونے والوں میں امداد کے متلاشی 52 افراد بھی شامل ہیں۔
بائیس ماہ سےجاری جارحیت کےدوران شہدا کی تعداد61 ہزار سے تجاوز کرگئی,مزید73 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے،فضا سے بھی امداد گرانےکا سلسلہ جاری ہے،اقوام متحدہ نے امداد کی ترسیل کو انتہائی محدود قرار دےدیا۔






















