غیر ملکی شپنگ کمپنی اے ڈی پورٹس گروپ نے اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کر دیاہے، دفتروزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور سرکاری اداروں کےقریب اسٹریٹجک مقام پر واقع ہے، اے ڈی گروپ کے نئے دفتر کا افتتاح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیا دفتر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کیلئے کلیدی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، یہ دفتر کلائنٹس سے براہ راست رابطے اور انتظامی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہو گا، دفتر جاری آپریشنز کو سہولت فراہم کرے گا اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کو ممکن بنائے گا۔
اے ڈی گروپ کے نئے دفتر کا افتتاح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا اس موقع پر وفاقی وزراء جنید انوار،حنیف عباسی،جام کمال،عطاء اللہ تارڑ اور خالد مگسی نے شرکت کی جبکہ یواےای کے سفیر حماد عبید الزعابی،ریجنل سی ای او اے ڈی پورٹس گروپ عبدالعزیز زید الشمیسی بھی شریک ہوئے ۔
ریجنل سی ای اواے ڈی پورٹس گروپ عبدالعزی البلوشی اور دیگر سینئر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔



















