بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، احتجاج ہوتا ہے تو حکمران ڈر جاتے ہیں، حکومت اگر مذاکرات چاہتی ہے تو جا کر بانی سے جیل میں بات کرے۔
چکری انٹرچینج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال دی تھی لیکن ایسا لگتا ہےکہ عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پرکھڑی ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کے بچوں کے بارے میں بھی رانا ثناءاللہ نے کہا تھا وہ آئے تو گرفتار ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دو سال پورے ہوگئے ہیں، اہلخانہ کو خواتین کو احتجاج سے روکنے کی سمجھ نہیں آ رہی، قانون کی حکمرانی کیلئے ہماری تحریک جاری رہے گی۔
ایک سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم جہاں چاہیں جا سکتے ہیں، وہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاس نہ جائیں تو کہاں جائیں۔
لازمی پڑھیں۔ قاسم اور سلیمان نے ویزا کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواست جمع کروا دی: علیمہ خان
بانی کی دوسری بہن نورین نیازی نے کہا کہ پولیس رات کو لوگوں کے گھروں میں گھسی ہے اور ایک 82 سال کے شخص کو گھسیٹ کر لے گئے ہیں۔






















