پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
پشاورہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار اورنمائندہ ایف آئی اے ایمیگریشن عدالت میں پیش ہوئے،نمائندہ ایف آئی اےایمیگریشن نے عدالت کو بتایا کہ حکام سے رابطہ ہوا ہے۔
اعظم سواتی کا نام نیب کےکہنے پرلسٹ میں شامل کیا گیا ہے،مجھےکہا گیا کہ نیب کو احکامات دیں کہ وہ ہمیں ایک لیٹر لکھیں کہ نام نکال لیں۔
عدالت نےدرخواست گزارکا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انھیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔






















