وزیراعظم شہباز شریف نے کسٹم کلیئرنس کیلئے انقلابی اصلاحات کو ملک بھر میں یکساں اور مؤثر طور پر نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کے بعد جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے۔ وفاقی حکومت اور میں بذات خود حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات کا تحفظ کریں گے۔
وزیراعظم نے اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ کہا ملک بھراصلاحات کے یکساں، مؤثر اور مستقل نفاذ کو یقینی بنائیں۔ کسٹم کلیرنس اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارہ جاتی کارروائیوں کا دورانیہ کم کریں۔ آئندہ مالی سال پہلے سے عائد ٹیکسز کا مؤثر نفاذ ریونیو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔






















