فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔ فیلڈ مارشل امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں۔
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے فیلڈ مارشل کی پاک امریکی تعلقات میں بہتری کی کوششوں کو سراہا۔ جریدے کی رپورٹ کے مطابق 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔
رپورٹ کے مطابق امریکا پاکستان سے تجارت اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے۔ امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا۔ امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں نائٹ وژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے۔ عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے بھارت کو معاشی جھٹکے دیے۔ صدر ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی۔
جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی عالمی سطح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو نئی شناخت دے رہی ہے۔






















