کوئٹہ میں کولپور کےقریب ریلوے کے پائلٹ انجن پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔
ریلوے حکام کےمطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پائلٹ انجن کو 5 گولیاں لگیں،عملہ محفوظ رہا،پائلٹ انجن کوراستےکی کلیئرنس کےلیےچلایاجاتا ہے۔
حکام کاکہنا ہےکہ راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس کوکولپورمیں روک دیا گیا،حملہ آور فرار ہوگئے،کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان ریلوے نےوضاحتی بیان میں کہا ہےکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پرکوئی حملہ نہیں ہوا، جعفرایکسپریس بحفاظت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے،ٹرین روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے،آج بھی نگرانی کیلئےپائلٹ انجن بھیجا گیا جس پر تقریبا 10 بجےتین گولیاں چلائی گئیں۔
ترجمان ریلوےکا مزیدکہنا تھا کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا، سیکیورٹی کلیئرنس کےبعد ٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے،تمام مسافر محفوظ ہیں پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا ہے۔






















